شوہرکا بیوی پرتشدد پولیس نے تفتیش شروع کردی

شوہرکا بیوی پرتشدد پولیس نے تفتیش شروع کردی

  



لاہور(کرائم رپورٹر) شہر میں خواتین پر تشدد کے واقعات میں کمی نہ آ سکی۔ تھانہ مناواں کے علاقے میں شوہر نے بھائی سے ملکر بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔ متاثرہ خاتون نے شوہر پر مقدمہ اندراج کے لئے تھانے میں درخواست دے دی۔ متاثرہ خاتون شازیہ نے پولیس کو بتایا کہ اسکے شوہر الیاس اور دیور نے اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ کے حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے جس کے بعد قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید : علاقائی