دہشت گردی کے مقدمات میں طویل عرصے سے روپوش ملزم گرفتار

دہشت گردی کے مقدمات میں طویل عرصے سے روپوش ملزم گرفتار

  



لاہور(کرائم رپورٹر) رائے ونڈ پولیس نے دہشتگردی مقدمات میں طویل عرصے سے روپوش ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق خطرناک ملزم نفیس کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج ہیں جو طویل عرصہ سے روپوش تھا۔ ملزم کی تلاش کے لئے پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔ ملزم نفیس اور اسکے ساتھی رمضان نے 2008 میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی تھی۔ ملزم رمضان کو پولیس نے پکڑ لیا تاہم ملزم نفیس فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا، گزشتہ روز رائے ونڈ پولیس نے ملزم نفیس کو خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر شدید مزاحمت کے بعد گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے خطرناک ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

مزید : علاقائی