تفتیشی معیار بہتر بنانے کیلئے ''امپرومنٹ آف انویسٹی گیشن'' کورس کا انعقاد

تفتیشی معیار بہتر بنانے کیلئے ''امپرومنٹ آف انویسٹی گیشن'' کورس کا انعقاد

  



لاہور(کرائم رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی گذشتہ ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ امن و امان کے قیام اور عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنے کے لیے عملی اقدامات کئے گئے۔ تفتیش کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے 02 ہفتے پر محیط ''امپرومنٹ آف انویسٹی گیشن'' کورس کاانعقاد کیا گیا۔سب انسپکٹر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹررینک کے 20/20 افسران نے کورس میں شرکت کی۔پولیس لائنز میں موجود فائرنگ رینج پر سکیورٹی ڈویژن کے 28 جبکہ ایلیٹ فورس کے32 افراد کو فائر پریکٹس کروائی گئی۔ فائر پریکٹس کے دوران اہلکاروں کو بریٹا پسٹل اور ایس ایم جی گن کے 10،10 راؤنڈ فائر کروائے گئے۔ فائرنگ کے ساتھ ساتھ ویپن ہینڈلنگ اور سٹاپیج کے متعلق ٹریننگ دی گئی۔ ریلوے پولیس کی لیڈیز سمیت 103 افسران و اہلکاروں کو بھی فائر پریکٹس کروائی گئی۔ایس ایم جی گن،ایم پی 5 پسٹل اور سیمی آٹومیٹک کے 5،5 راؤنڈ فائر کروائے گئے۔سیاسی و اہم شخصیات کی پیشی سمیت دیگر اہم سکیورٹی پوائنٹس اور لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے پولیس لائنز سے روزانہ کی بنیاد پر 1230 سے زائد اہلکار روانہ کئے

مزید : علاقائی