پیرو اور ڈولفن سکواڈ دوران پٹرولنگ جرائم پیشہ عناصر پر نظر رکھیں: بابر سعید

  پیرو اور ڈولفن سکواڈ دوران پٹرولنگ جرائم پیشہ عناصر پر نظر رکھیں: بابر ...

  



لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے کہا ہے کہ ڈولفن سکواڈاور پولیس ریسپانس یونٹ کے جوان دوران ِ پٹرولنگ جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔پتنگ بازی میں ملوث افراد کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائیں۔ گذشتہ ہفتے کے دوران ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے جوانوں نے دوران گشت ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے43 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے01 کار،17 موٹر سائیکلیں،07 موبائل فونزاور ہزاروں روپے نقدی برآمد کی۔ہیلپ لائن 15 پر موصولہ تمام929کالز پر فوری ریسپانس عمل میں لایا گیا۔ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے23 پسٹلز،03رائفلز،01 پمپ ایکشن،06 میگزین اورمتعددگولیاں برآمد کی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کے دوران39 بوتلیں شراب اور چرس برآمد کی گئیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے264 افراد کی مدد کی گئی۔دوران پٹرولنگ28 ہزار626 موٹر سائیکلوں اور24 ہزار339 اشخاص کی چیکنگ عمل میں لائی گئی جبکہ09وہیکلز،54 موٹر سائیکلوں اور184 اشخاص کوکوائف نامکمل ہونے پر حراست میں لیا گیا۔ ون ویلنگ میں 35،ہوائی فائرنگ میں 03، آتش بازی میں 07 اور پتنگ بازی میں 02افراد کو گرفتار کیاگیا۔ڈولفن سکواڈ اورپولیس ریسپانس یونٹ کے جوانوں نے دوران پٹرولنگ30 عادی مجرمان کو بھی گرفتار کیا۔ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے مزید کہا ہے کہ لاہور پولیس عوام کوسہولیات کی فراہمی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور سہولیات کی فراہمی کیلئے مزید اقدامات کئے جارہے ہیں۔موبائل پولیس خدمت مرکز روزانہ مخصوص اوقات میں شہر کے مقررکردہ مقامات پرخدمات فراہم کر رہا ہے۔ہفتہ وار شیڈول کے مطابق موبائل پولیس خدمت مرکز بروزپیربنک سکوائر مارکیٹ ماڈل ٹاؤن، منگل کو ٹھا پنڈ فیصل ٹاؤن،بدھ پاک عرب سوسائٹی،جمعرات انڈسٹریل اسٹیٹ سندر،جمعہ گول چکر سمن آباد اوربروزہفتہ نقشہ سٹاپ وحدت روڈ فرائض سرانجام دے گا۔خدمت مراکز میں شہریوں کوایک ہی چھت تلے کریکٹرو ویریفکیشن سرٹیفکیٹس، گمشدگی رپورٹس، کرایہ داروں کا اندراج اور لائسنسنگ سمیت14 سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔خدمت مراکز لبرٹی مارکیٹ اور اقبال ٹاؤن08بجے صبح تا08بجے رات تک شہریوں کو سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ شہریوں کو سہولیات کے فراہمی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

مزید : علاقائی