من پسند ٹھکیداروں کو نواز نے کا انکشاف، ڈپٹی کمشنر کا نوٹس 2کروڑ کے ٹینڈرز منسوخ

من پسند ٹھکیداروں کو نواز نے کا انکشاف، ڈپٹی کمشنر کا نوٹس 2کروڑ کے ٹینڈرز ...

  



خانیوال (نمائندہ پاکستان‘ نامہ نگار ) بلدیہ خانیوال میں 2 کروڑ روپے کی 17 سکیموں کو من پسند ٹھیکیداروں کو نوازنے میں مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا ہے ڈپٹی کمشنر خانیوال نے میڈیا پر چلنے والی خبر وں پر نوٹس لے لیا 9 جنوری کو ہونے والے ٹینڈر منسوخ کر دیئے تفصیلات کے مطابق خانیوال میں 9 جنوری 2020 کو2 کروڑ روپے کی 17 سکیموں کے ٹینڈر جاری ہوئے بولی میں کثیر تعداد میں ٹھیکیداروں نے شرکت کی تھی مگر بلدیہ انتظامیہ(بقیہ نمبر36صفحہ7پر)

نے ٹینڈروں کی بولی لگانے کی بجائے بذریعہ پرچی من پسند ٹھیکیداروں جن میں بلیک لسٹ بھی شامل تھے کو غیر قانونی طو رپر ٹینڈر جاری کر دیئے جس پر میڈیا نے حق تلفی کے حامل ٹھیکیداروں کے حق میں آواز بلند کی جس پر ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی نے سخت نوٹس لیتے ہوئے اعلی افسران پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دی جس نے مذکورہ ٹھیکیدوں میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی کر لی جس پر ڈپٹی کمشنر خانیوال نے مذکورہ ٹینڈروں کو فوری طو رپر منسوخ کرتے ہوئے روز نامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے پاکستان میں کرپٹ اہلکاروں کی کوئی جگہ نہیں افسران وزیر اعلیٰ پنجاب کے کرپشن فری صوبے میں ایمانداری اور جانفشانی سے اپنے فرائض سر انجام دیں فرائض میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کے لیے میرے پاس معافی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ ڈپٹی کمشنر خانیوال کے اس عوام دوست اقدام پر حق تلفی کے حامل درجنوں ٹھیکیداروں نے آغا ظہیر عباس شیرازی کے اس احسن اقدام کو سراہا اور خانیوال میں ان کی تعیناتی کو نیک شگون قراردیا۔

ٹینڈرز

مزید : ملتان صفحہ آخر