پنجاب: تعلیمی اداروں کو امتحانی عمل 31مارچ تک مکمل کرنیکا ٹاسک

  پنجاب: تعلیمی اداروں کو امتحانی عمل 31مارچ تک مکمل کرنیکا ٹاسک

  



خانیوال (نمائندہ پاکستان)حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے تمام تعلیمی اداروں کو امتحانی عمل 31مارچ تک مکمل کرکے یکم اپریل سے نئی کلاسوں کے اجراء کی ہدایت کی ہے تاکہ بچے کھیل کود میں ٹائم ضائع کرنے کی بجائے اگلی کلاسوں میں آسانی سے جاسکیں ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نے سالانہ امتحانات کے بعد نئے تعلیمی سال کا فوری آغاز کرکے بچوں کو سکولوں میں حاضر ہونے کی ہدایت کی ہے اور اس سلسلہ میں پنجاب ٹیکسٹ بور ڈ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طورپر کتابوں کی اشاعت کا کام مکمل کریں تاکہ(بقیہ نمبر35صفحہ7پر)

بچوں کو نئی کلاسوں کے اجراء میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ٹاسک

مزید : ملتان صفحہ آخر