تعلیم کش پالیسیاں‘ ٹیچرز کا کل لاہور میں دھرنا دینے کا اعلان

  تعلیم کش پالیسیاں‘ ٹیچرز کا کل لاہور میں دھرنا دینے کا اعلان

  



جام پور( نامہ نگار) چار سال سے کام کرنے والے اساتذہ کو مستقل نہ کرنے پر احتجاج کا فیصلہ کرلیا گیا۔پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راجن پور کے صدر سید قیصر حسین بخاری۔ اسٹنٹ ایجوکیشن افیسر راجن پور کے ضلع صدر عبدالصمد خان شبیر نے مشترکہ طور پر بیان میں کہا کہ حکومت پنجاب کی تعلیم کش پالیسوں کے خلاف ہر سطح پر احتجاج کیا جائے گا۔ دوہزار چودہ سے سے محکمہ تعلیم میں اپنی خدمات سرانجام دے ر(بقیہ نمبر34صفحہ7پر)

ہے ہیں۔لیکن حکومت پنجاب نے تاحال مستقل نہیں کیا۔ جب اے ای او ز کو بھرتی کیا گیا تھا اس وقت ہمیں این ٹی ایس کے زریعہ امتحان لے کرکے ملازمت دی گئی۔ موجودہ حکومت نے پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے اب پنجاب پبلک سروس کمیشن کے امتحان کی تلوار ہم پر لٹکا دی ان شاء اللہ اکیس جنوری کو سول سیکرٹر یٹ کے باہردھرنا دیں گے۔ اگر حکومت نے ہمارے مطالبات کو تسلیم نہ کیا تو وزیر اعلی پنجاب ہاوس کاگھیراو کریں گے۔ انہوں نے ایس ایس ای۔ کمپوٹر ٹیچرز۔ اے ای او ز کو مستقل کر نے کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب سے فوری طور پر نوٹس لے کرکے مسلہ حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اعلان

مزید : ملتان صفحہ آخر