محکمہ توانائی‘ٹرانسفر‘ تعینات ہونیوالے افسروں کے اعزاز میں تقریب‘ ڈاکٹر اختر ملک اور دیگر شخصیات کی شرکت‘ شیلڈز تقسیم

محکمہ توانائی‘ٹرانسفر‘ تعینات ہونیوالے افسروں کے اعزاز میں تقریب‘ ڈاکٹر ...

  



ملتان (سٹاف رپورٹر)محکمہ توانائی پنجاب میں گزشتہ روز ٹرانسفر ہونے والے اور نئے تعینات ہونے والے افسران کے اعزاز میں الوداعی اور ویلکم تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں محکمہ توانائی کے ٹرانسفر ہونے والے ایڈیشنل چیف سیکرٹری(بقیہ نمبر37صفحہ7پر)

سید پرویز عباس اور سابقہ سیکرٹری انرجی عامر جان کووزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے اعزازی شیلڈز دیں۔ڈاکٹر اختر ملک نے نئی ایڈیشنل چیف سیکرٹری انرجی ارم بخاری اور سیکرٹری انرجی کیپٹن ریٹائرڈ ثاقب ظفر کو محکمہ توانائی میں خوش آمدید کہا۔صوبائی وزیر توانائی پنجاب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سید پرویز عباس اور عامر جان نے محکمے کے لئے زبردست خدمات سر انجام دیں اوران کے ساتھ بطور ٹیم کام کر کے برسوں سے رکے ہوئے پراجیکٹس کوپایہ تکمیل تک پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ دونوں افسران انتہائی محنتی اوراعلیٰ صلاحیتوں کے مالک ہیں۔محنت اور دیانت سے کام کرنیوالے افسران کی خدمات کو کبھی نہیں بھلایا جا سکتا۔ڈاکٹر اختر ملک نے نئے آنے والے افسران کو بھی خوش آمدید کہا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ آنیوالے دونوں افسران بھی منجھے ہوئے بیوروکریٹ اور اپنی فیلڈ کی ماہرشخصیات ہیں۔انہوں نے توقع کا اظہار کیا کہ محکمے میں کام کی رفتار کا تسلسل برقرار رکھا جائے گا۔

تعمیر

مزید : ملتان صفحہ آخر