رحیم یار خان‘ ڈسٹرکٹ بار الیکشن میں وکلا اتحاد کامیاب‘ نئی صف بندی شروع‘بڑے پیمانے پر گروپنگ کا انکشاف‘ آئندہ انتخابات اہم

  رحیم یار خان‘ ڈسٹرکٹ بار الیکشن میں وکلا اتحاد کامیاب‘ نئی صف بندی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(بیورو رپورٹ) ڈسٹرکٹ بار الیکشن میں کئی سالوں بعدوکلاء اتحادنے کامیابی حاصل کی، فرینڈز گروپ کو شکست کے بعد پنجاب بار کونسل کے الیکشن میں خطرہ لاحق ہوگیا (بقیہ نمبر55صفحہ12پر)

،فرینڈز گروپ نے پنجاب بار کونسل کیلیے امیدواروں کا چناؤ شروع کر دیا،تفصیل کے مطابق پانچ سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے بعد الیکشن ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں وکلاء اتحاد گروپ نے سال 2020ء میں فرینڈز گروپ کوبھاری ووٹوں سے شکست دی،باوثوق زرائع کے مطابق الیکشن میں شکست کے بعد سابقہ کابینہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے اپنی من مانی سے اپنوں میں نئے تعمیر ہونے والے چیمبرز کی بندر بانٹ کر لی،اور اپنے قریبی وکلاء کو چیمبرز کا قبضہ بھی دے دیا جس پر موجودہ صدر رائے مظہر کھرل اور سیکرٹری جنرل غلام غوث خاں کورائی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے پنجاب بار کونسل سے رجوع کیا،جس پر پنجان بار کونسل نے چیمبرز کی بندر بانٹ کا فوری ایکشن لیتے ہوئے صاف شفاف قرعہ اندازی کروانے کا حکم نامہ جاری کیا،اور تمام قابض وکلاء صاحبان کو فوری طور پر چیمبرز چھوڑ کر چابیاں سیکرٹری جنرل کو جمع کروانے کی ہدایت کی،فرینڈز گروپ کی اس پالیسی کی وجہ سے گروپ میں شدید اختلافات سامنے آگئے،وکلاء کی جانب سے دو دن مسلسل احتجاج بھی کیا گیا،احتجاج میں سینئرز وکلاء سمیت سابقی و موجودہ ممبران پنجاب بار کونسل نے بھرپور حصہ لیا،مبینہ اطلاعات کے مطابق فرینڈز گروپ کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے رحیم یارخان کے وکلاء نے پنجاب بار کونسل میں ووٹ دینے سے انکار کرتے ہوئے دوسرے گروپس میں شمولیت اختیار کرنے کا سگنل دے دیا جس پر فرینڈز گروپ کے قائدین کی جانب سے ناراض وکلاء کو منانے کا سلسلہ جاری،واضح رہے کہ الیکشن پنجاب بار کونسل میں فرینڈز گروپ کی جناب سے رئیس ممتاز مصطفیٰ ایڈووکیٹ،حسان مصطفیٰ ایڈووکیٹ،اختر چہور ایڈووکیٹ،میاں خلیل ایڈووکیٹ جبکہ وکلاء اتحاد کی جانب سے سردار عبدالباسط خاں ایڈووکیٹ،چوہدری ذوالفقارعلی ایڈووکیٹ کا نام سامنے آیا ہے۔