جعلی لسٹ کے ذریعے چیمبرز کی بندر بانٹ‘ رحیم یار خان میں ینگ وکلا کا احتجاج‘ بھوک ہڑتال کی دھمکی

جعلی لسٹ کے ذریعے چیمبرز کی بندر بانٹ‘ رحیم یار خان میں ینگ وکلا کا احتجاج‘ ...

  



رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)ینگ وکلاء کا مرزا امین خان ایڈوکیٹ،نائب صدر رئیس خالق داد چاچڑ،چوہدری خالد جاوید ندیم،چوہدری عامر ندیم،آغا عامر کورائی کی قیادت میں (بقیہ نمبر54صفحہ12پر)

دوسرے روز بھی احتجاجی ریلی نکالی گئی تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ بار میں ینگ وکلاء نے فرینڈز گروپ کی جانب سے ینگ وکلاء کے لئے نئے چیمبرو ں کی بغیر قرعہ اندازی تقسیم اوراپنے چہیتے وکلاء جن میں اکثریت نان پریکٹیسنگ کی ہے کو جعلی لسٹ کے ذریعے الاٹ کر کے قبضے کروائے تھے کے خلاف دوسرے روز بھی سرخ جھنڈوں کے ساتھ احتجاجی ریلی نکالی،ریلی سے سینئر قانون دان وسابق ممبر پنجاب بار کونسل ایم جی ربانی،چوہدری عامر ندیم،مرزا امین خان،چوہدری خالد جاوید ندیم،نائب صدر رئیس خالق داد چاچڑ،آغا عامر کورائی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ینگ وکلاء کے ساتھ ہیں اوران کا حق دلواکر دینگے اورپنجاب بارکونسل کے حکم نامے پر عمل دآمد کروایا جائے گا لیکن اس سلسلہ میں فرینڈزگروپ کے سینئر عہدیداران مشاورت کر رہے ہیں جیسے ہی ان کی مشاورت مکمل ہو گی ہم ناجائز قابضین سے چیمبرز خالی کروائیں گے،ریلی کے شرکاء وکلاء نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ اس ناقص اورخطرناک بلڈنگ کا پروفیشنل انجینئرسے معائنہ بھی کروایا جائے کہ مذکورہ بلڈنگ استعمال کے قابل ہے کہ نہیں لیکن افسوس ہے کہ سابق کابینہ نے اپنے مفادکے لئے اپنے ہی پیشہ کے وکلاء کی جانوں کی پرواہ کئے بغیر اس طرح کی بے بنیاد بلڈنگ بنوائی انشاء اللہ ہم اس کا آڈٹ بھی کروائیں گے،اس موقع پر مرزاامین خان نے کہا کہ اگر ینگ وکلاء کے مطالبات کو جلد تسلیم نہ کیا گیا تو آج پھر احتجاجی ریلی نکالیں گے اور جمعرات سے بھوک ہڑتالی کیمپ بھی لگایا جائے گا۔ریلی میں چوہدری عارف علی رندھاوا،رضوان خان خٹک،چوہدری اشفاق احمد،توقیر خان،شوکت وارثی،خاد م حسین چوہان سمیت ینگ وکلاء شریک تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر