مڈ ٹرم انتخابات، حکومت کا خاتمہ اپوزیشن کا خواب ہی رہیگا: چوہدری سرور

      مڈ ٹرم انتخابات، حکومت کا خاتمہ اپوزیشن کا خواب ہی رہیگا: چوہدری سرور

  



لاہور(آئی این پی) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ مڈ ٹر م انتخابات اور حکومت کا خاتمہ اپوزیشن کا خواب ہی رہیگا‘حکومت 2023تک اپنی آئینی مدت کا آخری منٹ بھی پورا کر یگی‘اپوزیشن سیاسی دکانداری چمکانے کیلئے (بقیہ نمبر33صفحہ7پر)

ہر روز نیا شوشہ چھوڑ رہی ہے لیکن اپوز یشن میں اتحاد نام کی کوئی چیز نہیں یہ سب اپنے سیاسی فائدے کا سوچ رہے ہیں انکی ذاتی مفادات کی سیاست قوم کے سامنے بھی ایکسپوز ہو چکی ہے۔ وہ اتوار کے روز ون لائف فاؤنڈیشن ہسپتال کا افتتاح کر نے کے موقعہ پر تقر یب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کررہے تھے جبکہ اس موقعہ پر صوبائی وزیر انر جی ڈاکٹر اختر ملک‘حاجی محمد رمضان سمیت دیگر بھی موجود تھے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف جب سے حکومت میں آئی ہے اپوزیشن اسکے جانے کی باتیں اور دعوے کر رہی ہے مگر ہر بار انکے دعوے جھوٹ ثابت ہوئے ہیں اب بھی مڈ ٹر م انتخابات یا ان ہاؤس تبدیلی کا اپوزیشن کا خواب ایک خواب ہی رہیگا کیونکہ پاکستانی عوام وزیر اعظم عمران خان اور تحر یک انصاف کیساتھ کھڑے ہیں یہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کی کامیاب پالیسوں کا ہی نتیجہ ہے کہ ہم نے پاکستان کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے‘بے گھر افراد کے لئے نیاپاکستان ہاؤسنگ‘نوجوانوں کیلئے کامیاب نوجوان پروگرام‘ہنر مندپاکستان پروگرام‘احساس پروگرام‘صحت کارڈ سمیت درجنوں عوامی فلاح کے منصوبہ شروع کیے ہیں پاکستانی اور بیرونی سر مایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو چکا ہے غیرملکی سر مایہ کاری میں تیزی کیساتھ اضافہ ہو رہا ہے اور کوئی شک نہیں کہ 2020ملکی ترقی خوشحالی‘استحکام اور روزگار کی فراہمی کا سال ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پار لیمنٹ اور جمہوریت کیساتھ ساتھ تمام اداروں کو بھی مضبوط بنایا ہے اور ملکی تاریخ میں پہلی ادارے سیاسی مداخلت سے پاک ہوئے اور تمام فیصلے میرٹ اور شفافیات کے مطابق ہو رہے ہیں اداروں کی مضبوطی سے ہی پاکستان بھی مضبوط رہا ہے جو اپوزیشن والوں کو ہضم نہیں ہورہا اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ آئے روز کوئی نیاشوشہ چھوڑ نے کی بجائے پار لیمنٹ کے اندر اور باہر اپنا مثبت کردار ادا کر ے اور ملکی ترقی و خوشحالی کی راہ میں رکاوٹیں نہ ڈالیں اور ملک کو کامیابی کیساتھ آگے بڑ ھنے دیں مہنگائی جیسے مسائل پر قابو پانے کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے ذخیرہ اندازوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائیگی اور عوام کو ہر صورت ریلیف دیا جائیگا۔

چوہدری سرور

فیصل آباد(سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق سرکاری سطح پر عوام کو علاج معالجہ کی جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے وسیع اقدامات کئے جارہے ہیں تاہم دیار غیر میں (بقیہ نمبر32صفحہ7پر)

بسنے والوں کی معاونت بھی قابل ستائش ہے جو طبی شعبہ میں اپنے وسائل سے صحت کی سہولیات فراہم کرکے انسانیت کی عظیم خدمت کررہے ہیں۔انہوں نے یہ بات کھدر والا سمندری میں برطانیہ میں مقیم اوورسیز پاکستانی اعجاز سرور کی طرف سے قائم کئے گئے ون لائف فاؤنڈیشن ہسپتال کاافتتاح کرتے ہوئے کہی۔صوبائی وزراء توانائی، وزیر اعلی پنجاب معائنہ ٹیم ڈاکٹر اختر ملک، محمد اجمل چیمہ بھی موجود تھے۔ضلعی چیئرپرسن اوور سیز مرزا محمد اصغر،ڈائریکٹر ہسپتال چوہدری محمد افضل نبی،ایم ڈی شاہین سرور،منظور حسین،اعجاز حسین،ندیم،جاوید اقبال،اریان سرور،اسامہ شاہین،مامون شاہین،نعیم انور،عبدالغفار اور دیگر تارکین وطن بھی موجود تھے۔گورنر پنجاب نے ون لائف فاؤنڈیشن ہسپتال کے مختلف شعبے دیکھے اور سٹیٹ آف دی آرٹ طبی سہولیات کی فراہمی کو سراہا اور اعجاز سرور اور ان کی ٹیم کو مبارک باد دی۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی دیار غیر میں رہ کربھی پاکستانیوں کی مختلف شعبوں میں خدمت کررہے ہیں جن کی کاوشوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ صحت کے شعبہ میں دکھی انسانیت کی خدمت قرب الہٰی کا ذریعہ ہے اور اس نیک وفلاحی کام میں حصہ لینے والے معاشرے کی بہت بڑی خدمت کررہے ہیں حکومت ان کی بھرپور سرپرستی جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ فاؤنڈیشن کا قیام بڑا کارنامہ ہے جو کارخیر ہونے کے ساتھ ساتھ صحت کے شعبہ میں حکومت کے لئے سہارا بھی ہے۔گورنرپنجاب نے کہا کہ خدمت خلق عبادت کا درجہ رکھتی ہے اور انسانی فلاح کے کام صدقہ جاریہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ہسپتال علاقہ کے لوگوں کے لئے تحفہ سے کم نہیں جو علاج معالجہ کی معیاری سہولیات حاصل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستان اور یہاں کی عوام سے گہری محبت رکھتے ہیں جو تعلیم،صحت ودیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرور فاؤنڈیشن کی طرف سے اب تک تعلیمی اداروں، ہسپتالوں،جیلوں اور دیگر عوامی مقامات پر200 سے زائد واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے جا چکے ہیں اور آئندہ سالوں میں پنجاب بھر کے عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کریں گے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ ہسپتال فاؤنڈیشن کی اپ گریڈیشن کے منصوبے میں سپورٹ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کامیابی کا معیار انسانی خدمت میں پوشیدہ ہے لہذا عوامی خدمت کو شعار بنائیں اور وطن عزیز کو قائد اور اقبال کا پاکستان بنانے کے لئے کوششوں میں کمی نہ آنے دیں۔صوبائی وزراء نے ون لائف فاؤنڈیشن ہسپتال کو علاقہ کے لوگوں کے لئے بڑی سہولت قرار دیا اور کہا کہ اوورسیز پاکستانی وطن سے محبت کا جذبہ رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات حکومتی کوششوں میں فائدہ مند ہیں جس کی بدولت عوام کو سہولیات حاصل ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بزدار حکومت عوام کو ہر شعبہ میں سہولیات کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے اس سلسلے میں دوررس نتائج کے حامل اقدامات کئے جا رہے ہیں۔چیف ایگزیکٹو فاؤنڈیشن اعجاز سرور نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور صوبائی وزراء کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہسپتال کا قیام مشن تھا جس کو کامیابی سے مکمل کیا۔انہوں نے بتایا کہ ہسپتال میں خواتین وارڈ،ای سی جی روم،ایکسرے روم،الٹراساؤنڈ،لیبارٹری،اپریشن تھیٹر،ایمرجنسی وارڈ ودیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی اور پرچی فیس کے علاوہ تمام تر علاج معالجہ بلامعاوضہ ہوگا۔انہوں نے اپنے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی خدمت کو جاری رکھیں گے۔اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ون لائف فاؤنڈیشن ہسپتال کے قیام میں معاونت کرنے والوں میں اعزازی شیلڈز بھی تقسیم کیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر