صادق آباد: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پرریٹیلرز قابض‘ مستحقین کی تذلیل

        صادق آباد: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پرریٹیلرز قابض‘ مستحقین کی تذلیل

  



صادق آباد(نامہ نگار)صادق آباد بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والی رقم کے حصول کے لئے مستحق خواتینتنگ ہونے لگیں۔ریٹیلرز نے خواتین سے رقم کٹوتی کی مد میں بٹورنا شروع کردی اور پوچھنے پر بدتمیزی اور دھکے دینا ان کا معمول بن گیا بزرگ بیوہ خاتون رفیقاں بیگم نے اپنے ساتھ ہونے والی بدتمیزی زیادتی کے حوالے سے صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ صادق آباد مظہر فرید کالونی (بقیہ نمبر30صفحہ7پر)

میں موجودBISP ریٹیلر سٹار کمپیوٹر پر میں اپنی بے نظیر انکم سپورٹ کی قسطنکولانے گئی تو کٹوتی کی مد میں مجھے 4سو روپے دینے کا کہا جس کی میں نے وجہ پوچھی تو مجھے دھکے دیکر باہر نکالا گیا اور بدتمیزی بھی کی گئی خاتون نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ایسے نام نہاد اور کرپٹ ریٹیلرز کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے تاکہ مستحقین کو ان کا حق مل سکے۔

تذیل

مزید : ملتان صفحہ آخر