جنوبی پنجاب میں میپکو ٹیموں کا آپریشن‘ 121بجلی چوروں کا گھیرا تنگ

  جنوبی پنجاب میں میپکو ٹیموں کا آپریشن‘ 121بجلی چوروں کا گھیرا تنگ

  



ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے آپریشن جاری رکھتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 121بجلی چورپکڑلئے۔ایک لاکھ67ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر29 لا کھ روپے جرمانہ عائدکر دیا۔18جنوری کو ملتان میں 14گھریلو،کمرشل اور ٹیوب ویل صارفین کو26775یونٹس چوری کرنے پر446385 روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔ ڈی جی خان میں 14 گھریلواورکمرشل (بقیہ نمبر28صفحہ7پر)

صارفین کو18846یونٹس چوری کرنے پر340449 روپے جرمانہ، وہاڑی میں 13 گھریلواورکمرشل صارفین کو9385 یونٹس چوری کرنے پر160037 روپے جرمانہ، بہاولپور میں 5گھریلواورکمرشل صارفین کو5745یونٹس چوری کرنے پر100100 روپے جرمانہ، ساہیوال میں 11 گھریلواور ٹیوب ویل صارفین کو14774یونٹس چوری کرنے پر138554روپے جرمانہ،رحیم یار خان میں 33 گھریلواورصنعتی صارفین کو 28765 یونٹس چوری کرنے پر540704 روپے جرمانہ، مظفر گڑھ میں 16گھریلواورکمرشل صارفین کو19720یونٹس چوری کرنے پر333540روپے جرمانہ، بہاولنگر میں ایک گھریلو صارف کو1180یونٹس چوری کرنے پر20000روپے جبکہ خانیوال میں 14گھریلو،کمرشل اورٹیوب ویل صارفین کو42532یونٹس چوری کرنے پر823255 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

جرمانہ

مزید : ملتان صفحہ آخر