ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے میں ٹال مٹول چیئرمین‘ سیکرٹری تعلیمی بورڈ آج عدالت طلب

      ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے میں ٹال مٹول چیئرمین‘ سیکرٹری تعلیمی ...

  



ملتان (وقائع نگار)ہائی کورٹ ملتان بنچ جسٹس مزمل اختر مبشرکی عدالت میں ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے میں ٹال مٹول سے کام لینے کی شکایت کی رٹ پر چیئرمین اور سیکرٹری بورڈ(بقیہ نمبر53صفحہ12پر)

آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ملتان آج20جنوری کو رپورٹ پیش کریں گے قبل ازیں پٹیشنر شکیل احمد اور ڈیلی ویجز ملازمین نے موقف اختیار کیا کہ تعلیمی بورڈ ملتان کے ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنیکا حکم صادر کیا، جس پر انتظامیہ نے ڈویڑن بینچ میں چیلنج کیا،ڈویڑن بینچ نے ان کی انٹرا کورٹ اپیل خارج کردی اور پہلے فیصلے کو بحال رکھا، جب ملازمین کو مستقل کرنے کا عمل شروع کیا گیا توڈیٹاانٹری آپریٹر کونائب قاصد لگادیا گیا جس کے خلاف چیئرمین نے سیکرٹری کے مشورہ سے یہ جواب دیا کہ رٹ پٹیشن میں انہوں نے خو دنائب قاصد لکھا ہے اس لئے اسے ڈیٹا انٹری آپریٹر نہیں لگا سکتے،بورڈ نے دوسرے ملازمین کو ٹائپنگ سیکرٹری کے لئے لیٹر جاری کردیا لیکن اصل پٹیشنر کوتاحال محروم رکھا ہوا ہے جس پر عدالت عالیہ نے آج کیلئے رپورٹ طلب کرلی تھی۔

طلب

مزید : ملتان صفحہ آخر