علی وارث کلیم کی خدمات کو یاد رکھا جائیگا‘ قاضی محمد وہاج قادری کا قل خوانی کے اجتماع سے خطاب

علی وارث کلیم کی خدمات کو یاد رکھا جائیگا‘ قاضی محمد وہاج قادری کا قل خوانی ...

  



وہاڑی( بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی) جماعت اہلسنت کے مرکزی رہنما و سابق صوبائی خطیب اوقاف قاضی محمد وہاج قادری نے کہا کہ کی مخلوق خدا کی خدمت کرنے والے بھی عظیم لوگ ہوتے ہیں علی وارث کلیم نے اپنے قلم کے(بقیہ نمبر51صفحہ12پر)

ذریعے مظلوم غریب مستحق بے سہارا لوگوں کی خدمت کی ہے انہوں نے اپنی زندگی میں نیکی کے کاموں میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا انکی خدمات کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا ان خیالات کااظہار انہوں نے جامعہ مسجد غلہ منڈی میں وہاڑی پریس کلب کے سیئنر صحافی علی وارث کلیم مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کے لئے منعقدہ قل خوانی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وارث جعفری میاں شہزاد ندیم طیب کلیم علی کلیم نعمان کلیم غلام رسول چوہدری عبدالطیف حاجی رفیق رانا محمد جمیل رانا آفتاب مجید میاں وحید الرحمان راؤ مرسلین مہر اجمل سیال سمیت تاجروں صحافیوں وکلاء شہریوں اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی آخر پر قاضی محمد وہاج قادری نے مرحوم علی وارث کلیم کے درجات کی بلندی کے لئے دعائے مغفرت کی

خطاب

مزید : ملتان صفحہ آخر