دسمبر 2019‘ چاولوں کی برآمدات میں 2.7فیصد کمی‘ ادارہ شماریات

دسمبر 2019‘ چاولوں کی برآمدات میں 2.7فیصد کمی‘ ادارہ شماریات

  



ملتان (نیوز رپورٹر) ادارہ شماریات پاکستان کی رپورٹ کے مطابق دسمبر 2019ء کے دوران چاولوں کی برآمدات میں 2.7 فیصد کمی ہوئی ہے۔ جاری کردہ رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2019ء کے دوران چاولوں کی برآمدات(بقیہ نمبر50صفحہ12پر)

کا حجم 30.5 ارب روپے تک کم ہوگیا جبکہ نومبر 2019ء میں 31.4 ارب روپے مالیت کے چاول برآمد کئے گئے تھے۔ اسی طرح نومبر 2019ء کے مقابلے میں دسمبر 2019ئکے دوران چاولوں کی برآمدات میں 90 کروڑ روپے یعنی 7۔ 2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

شماریات

مزید : ملتان صفحہ آخر