ہائی کورٹ ملتان‘ 4ڈویژن‘8سنگل بنیچز تشکیل

  ہائی کورٹ ملتان‘ 4ڈویژن‘8سنگل بنیچز تشکیل

  



ملتان (وقائع نگار) ہائیکورٹ ملتان میں چار ڈویژن اور آٹھ سنگل جبکہ بہاولپور میں دو ڈویژن اور چار سنگل بنچز مقدمات کی سماعت کریں گے۔ملتان میں پہلا ڈویڑن بینچ جسٹس ملک (بقیہ نمبر30صفحہ12پر)

شہزاد احمد خان اور جسٹس صادق محمود خرم، دوسرا ڈویڑن بینچ جسٹس چوہدری محمد اقبال اور جسٹس مزمل اختر شبیر، تیسرا ڈویڑن بینچ جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس محمد وحید خان، چوتھے ڈویڑن بینچ میں جسٹس جواد حسن اور جسٹس رسال حسن سید شامل ہیں جبکہ سنگل بینچز بھی فاضل ججز پر ہی مشتمل ہیں۔ہائی کورٹ بہاولپور بینچ میں پہلا ڈویڑن بینچ جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس مسعود احمد نقوی، دوسرا ڈویڑن بینچ میں جسٹس محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل ہے جبکہ سنگل بینچز بھی فاضل ججز پر ہی مشتمل ہیں۔

تشکیل

مزید : ملتان صفحہ آخر