ایوان تجارت وصنعت ملتان‘ ٹیکسیشن سب کمیٹی کا اجلاس‘ مختلف امور پر گفتگو‘ مسائل حل کرنیکا پلان مکمل

ایوان تجارت وصنعت ملتان‘ ٹیکسیشن سب کمیٹی کا اجلاس‘ مختلف امور پر گفتگو‘ ...

  



ملتان (نیوز رپورٹر) ایوان تجارت و صنعت ملتان کی ٹیکسیشن سب کمیٹی کا اجلاس کنوینئر طلعت جاوید کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس(بقیہ نمبر31صفحہ12پر)

میں نائب صدر ندیم احمد شیخ،نوید اقبال،یونس غازی،انور سلیم کین،شیخ ارشد اقبال،شیخ عمیر،محمد شفیق نے شرکت کی اجلاس میں تاجر و صنعتکار برادری کو مختلف شعبہ جات میں ٹیکسیشن سے متعلق درپیش مسائل پر بات چیت کی گئی اور مسائل کے حل کے لیے ٹیکس ڈیپارٹمنٹ سے رابطے بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا اورطے پایا کہ ایکسپورٹ،ایمپورٹ سمیت ٹیکسٹائل،انڈسٹری،مینوفیکچرنگ،کیمیکلزڈسٹری بیوشن،ٹریڈ اور دیگر شعبہ جات کے ٹیکس سے متعلق مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے فوکل پرسنز مقرر کئے جائیں گے جو اپنے اپنے شعبہ جات کے حوالے سے مسائل کی نشاندہی کرے گیں کاروباری طبقہ کی بہتری کیلئے ٹیکس قوانین میں تبدیلی کیلے سال بھر جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ایف بی آرکو تجویز بھیجی جائے گی کہ ٹیکس قوانین میں تبدیلی کاروباری برادری اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد کی جائے اور نئے قوانین کے اطلاق سے پہلے تمام اسٹیک ہولڈرزکیلئے ایوان تجارت و صنعت میں آگہی سیشن کا انعقاد کیا جائے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے طلعت جاوید نے کہا کہ ملتان ایوان کی سپورٹ سے متحد ہو کرٹیکسزمسائل کے حل کے لیے جدوجہد کریں گے ٹیکس ڈیپارٹمنٹ سے مل کرآگہی سیمینارز کے زریعہ تاجر و صنعتکار برادری کی رہنمائی کی جائے گی

پالن

مزید : ملتان صفحہ آخر