شیخ عمر دین سچے عاشق رسول‘ خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا‘ سید فخر امام

  شیخ عمر دین سچے عاشق رسول‘ خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا‘ سید فخر امام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر) چیئر مین کشمیر کمیٹی پاکستان و سابق سپیکر قومی اسمبلی سید فخر امام شاہ۔ تزجمان وزیر اعلی پنجاب و پارلیمانی سیکرٹری پنجاب ندیم قریشی۔ ایم پی اے وسیم خان بادوزئی نے کہا ہے کہ شیخ عمر دین سچے عاشق رسولؐ اور محب وطن رہنما تھے انہوں نے ساری زندگی دکھی انسانیت کی خدمت کی ایسے لوگوں کو تاریخ ہمیشہ یاد رکھتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوشل ترقیاتی گروپ کے چیر مین و سر(بقیہ نمبر32صفحہ12پر)

براہ ملک برادری ملک محمد یوسف کی رہائش گاہ پر آل پاکستان اخبارفروش فیڈریشن کے مرکزی رہنما مزدور لیڈر شیخ عمر دین کی سالانہ کے موقع پر انکے بلندی درجات کے لیے منعقدہ دعائیہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا اخبار فیڈریشن کے ممبر فیڈریشن ملک عرفان اتیرا۔ اخبار فروش یونین ملتان کے صدر ملک نواز اتیرا۔ جنرل سیکرٹری ملک احمد مختار۔ اخبار فروش رہنما حاجی شہزاد۔ ملک سجاد نے کہا کہ شیخ عمر دین صرف ہمارے لیڈر ہی نہی وہ ہمارے بزرگ اور سرپرست تھے وہ ہمارے والد محترم کی جگہ پر تھے انہوں نے ہمیشہ اپنی اولاد سے بڑھ کر اپنی اخبار فروش برادری سے پیار کیا انکی خدمات ہمیشہ یاد رکھیں گے آل پاکستان اخبار فیڈریشن کے معاون خصوصی سیکرٹری جنرل شیخ صلاح الدین نے کہا کہ اپنے والد گرامی کے مشن کو جاری رکھتے ھوے خدمت کا سلسلہ جاری رکھوں گا مسلم لیگی رہنما ملک انور علی۔ تاجر رہنما خواجہ شفیق۔ سابق ٹاون ناظم میاں جمیل۔ تحریک صوبہ ملتان کے سربراہ راو عبدالقیوم شاھین۔ تحریک نوجوانان کے صدر ملک ثاقب مہے نے کہا کہ وہ لوگ کامیاب ہوتے ھیں جو اپنے اکابرین کی خدمات کو یاد رکھتے ہیں شیخ عمردین ایک شخصیت نہی ایک تحریک اور ایک طویل جدوجہد کا نام ہے معروف سماجی رہنما حافظ معین خالد۔ اشرف قریشی۔ حافظ ظفر قریشی۔ رانا اسلم ساغر۔ عنایت علی قریشی۔ نعیم اقبال نعیم۔ سبطین رضا لودھی۔ سید محمد علی رضوی نے کہا کہ شیخ عمردین کی خدمات انکی محبت ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رھینگی وہ ھمارے دلوں میں زندہ رھنگے تقریب میں معروف نعت خوان ملک عمران یوسف۔ شیخ عبدالحمید قادری۔ منظور اعوان۔ حافظ عبدالرحمان۔ میجر تاج محمد نے بارگاہ رسالت ماب میں ہدیہ نعت پییش کی تقریب کے آخر پر شیخ عمردین مرحوم کے بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا کی گی۔
فخر امام