سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زربھجوانے کی شرح 1.97فیصد اضافہ

  سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زربھجوانے کی شرح 1.97فیصد ...

  



ملتان (نیوز رپورٹر) سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر کبھجوانے کی شرح میں رواں مالی سال کے دوران 1.97 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بنک(بقیہ نمبر33صفحہ12پر)

آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے دسمبر 2019ء کے عرصہ میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 2.61 ارب ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 1.97 فیصد زیادہ ہے۔ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 56۔ 2 ارب ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا اعداد و شمار کے مطابق دسمبر کے مہینہ میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے94۔ 472 ملین ڈالر زرمبادلہ ملک بھجوایا جو دسمبر 2018ء کے مقابلے میں 05۔ 14 فیصد زیادہ ہے دسمبر 2018ء کے دوران سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے59۔ 414 ملین ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے قانونی ذرائع سے ترسیلات زر کی حوصلہ افزائی کے لئیے اٹھائے جانیوالے اقدامات کے نتیجے میں جاری مالی سال کے دوران بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں نکی جانب سے ترسیلات زر میں گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں مجموعی طور پر31۔ 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اضافہ

مزید : ملتان صفحہ آخر