لاگیٹ ٹیسٹ میں 40فیصد نمبر حاصل کرنیوالے امیدواروں کو لائسنس دینے کا فیصلہ

لاگیٹ ٹیسٹ میں 40فیصد نمبر حاصل کرنیوالے امیدواروں کو لائسنس دینے کا فیصلہ

  



ملتان (وقائع نگار)پنجاب بار کونسل نے لائسنس حاصل کرنے کیلئے لاء گیٹ ٹیسٹ میں چالیس فیصدنمبر حاصل کرنے والے امیدواروں کو بھی لائسنس جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے، قبل ازیں لاء گیٹ انتخابات میں صرف 50فیصد نمبر حاصل کرنے والے امیدواروں کو لائسنس کا اہل قرار دینے کا فیصلہ کیاتھا لیکن گزشتہ روز چیئرمین ایگزیکٹوکمیٹی جمیل اصغر بھٹی اور محمد فریاد علی شاہ کی صدارت میں (بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

اجلاس منعقد ہوا تھاجس میں مختلف امیدواروں کی درخواستوں پرغور کیا گیاجنہوں نے 40فیصد سے 49فیصد نمبر حاصل کئے تھے جس میں مزید کہا گیا تھا کہ قبل ازیں 12سے 15سوامیدواروں نے 40فیصد نمبر حاصل کئے تھے جنہیں لائسنس کا اہل قرار دیا گیا تھا،لہٰذاان حالات کے پیش نظر ایگزیکٹو کمیٹی نے ان امیدواروں کو بھی لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے

لائسنس

.

مزید : ملتان صفحہ آخر