ملتان ریجن میں گیس چوروں کیخلاف مہم تیز‘ 629کنکشن منقطع

  ملتان ریجن میں گیس چوروں کیخلاف مہم تیز‘ 629کنکشن منقطع

  



ملتان (سٹاف رپورٹر) سوئی ناردرن گیس ملتان ریجن میں گیس چوروں اور کمپریسر کا غیر قانونی استعمال کرنے والوں کے خلاف مہم‘ 629کاکنکشن کاٹ دئیے گئے‘3ایف آئی آرز درج کرا دی گئیں۔ بتایا گیا ہے کہ سوئی گیس ناردرن ریجنل ٹاسک فورس کے انچارج تحسین اللہ خا ن کی سربراہی میں ٹیموں نے ملتان‘ کہروڑ پکا‘ میلسی‘ دنیا پور‘ عبدالحکیم‘ کبیروالہ‘ بھکر‘ سرائے سدھو‘ لیہ‘ کوٹ ادو‘ ڈی جی خان سمیت ریجن بھر میں سوئی گیس چوروں اور کمپریسر کا غیر قانونی استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کی اور 629کنکشن(بقیہ نمبر40صفحہ12پر)

کاٹ دئیے جبکہ ملتان میں رنگیل پور‘لکڑ منڈی اور امیر آباد میں گیس چوری و کار سرکار میں مداخلت کرنے اور ٹاسک فورس پر حملے کرنے والے ملزمان کے خلاف ایف آئی آرز درج کرا دیں۔ اس بارے میں انچارج ریجنل ٹاسک فورس تحسین اللہ خان نے کہا ہے کہ سوئی گیس چوروں کا آخری حد تک پیچھا کیاجائے گا اور اس سلسلے میں کسی سفارش یا دباؤ کو خاطر میں نہیں لایاجائے گا۔

کنکشن

مزید : ملتان صفحہ آخر