عدالت کا حکم نظر انداز‘ بہاولپور میں سوئی گیس کا بحران برقرار

عدالت کا حکم نظر انداز‘ بہاولپور میں سوئی گیس کا بحران برقرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ سوئی گیس بہاولپور نے لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بنچ کا حکم نظر انداز کردیا۔لاہور ہائی کورٹ بہاولپوربنچ کے حکم کے باوجود بہاولپور شہر میں گھریلو صارفین کیلئے سوئی گیس کی بندش کا سلسلہ رک نہ سکا۔دفتر سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز بہاولپور،عدالت عالیہ (بقیہ نمبر41صفحہ12پر)

بہاولپور بنچ میں یقین دہانی کرانے کے باوجود اپنی ہٹ دھرمی سے باز نہیں آیا۔محکمہ سوئی گیس نے بہاولپور شہر میں صبح 5بجے سے رات 11بجے تک گھریلو صارفین کو سوئی گیس کی فراہمی بند نہ کرنے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بنچ کے حکم کی کوئی پرواہ نہ کی۔شہری فیصل اسماعیل نے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنر کے حکام کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہوئی ہے۔تفصیل کے مطابق لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بنچ میں رٹ پٹیشن نمبر ی 7131/18بعنوان ملک محمد اسلم بنام محکمہ سوئی گیس بہاولپور میں مورخہ17 اگست 2018کے حکم کے مطابق ڈپٹی اٹارنی جنرل فیڈریشن آف پاکستان محمد صادق دیول،ریجنل منیجر سوئی گیس ملک بشیر احمد،لاء آفیسر میاں خادم حسین،انجینئر سوئی گیس شہزاد اعوان راؤ محمد سہیل ایڈووکیٹ منجانب تمام رسپانڈنٹس نے مسٹر جسٹس محمد امیربھٹی کی عدالت میں یہ یقین دہانی کرائی تھی کہ علاوہ کسی فنی تکنیکی کام کے بہاولپور شہر میں صبح 5بجے سے رات 11بجے تک سوئی گیس بند نہیں کی جائیگی۔مورخہ 20 اگست 2018کو تمام رسپانڈنٹس نے عدالت عالیہ کے روبروپیش ہوکر یہ انڈر ٹیکنگ دی تھی کہ آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔مگر محکمہ سوئی گیس نے لاہور ہائیکورٹ بہاولپوربنچ کو یقین دہانی کرانے کے باوجودبہاولپور شہر میں گھریلوصارفین کیلئے دن رات سوئی گیس کی بندش جاری رکھی ہوئی ہے۔محکمے کی جانب سے علاقہ جات میں کوئی تعمیراتی کام نہیں ہورہا ہے۔مگربہاولپورشہر بھر میں صبح دوپہر شام اور رات کے اوقات میں سوئی گیس کی فراہمی مسلسل کئی کئی گھنٹے بند کی جارہی ہے۔جو کہ ہائیکورٹ کی حکم عدولی ا ور توہین عدالت کے زمر ے میں آتا ہے۔اس سلسلے میں محکمہ سوئی گیس کے حکام کے خلاف لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بنچ بہاولپور میں محمد پرویز اور محمد سعید طاہر رامے ایڈووکیٹ نے رٹ پٹیشن اور شہری فیصل اسماعیل نے توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہوئی ہیں۔
برقرار