دائرہ دین پناہ‘ آوارہ کتے نے قبر سے لاش نکال لی‘ لوگوں کا انتظامیہ کیخلاف احتجاج

        دائرہ دین پناہ‘ آوارہ کتے نے قبر سے لاش نکال لی‘ لوگوں کا انتظامیہ ...

  



دائرہ دین پناہ(نامہ نگار)موضع کھائی دوئم مستقل میں قبرستان کی چاردیواری نہ ہونے سے خارپشت جانور(سیہہ) کے علاوہ آوارہ کتے نے قبرسے لاش نکال لی، تفصیل کے مطابق نواحی موضع کھائی دوئم مستقل چاہ پیروالا کے مقام پرقدیمی ترین قبرستان کی چاردیواری نہ ہونے پرجہاں بڑے بڑے(بقیہ نمبر43صفحہ12پر)

سرکنڈے اورجنگلی گھاس پھوس اگ آئیں وہاں پرموجودخارپشت جانور(سیہہ)نے متعددقبروں میں گڑھے کھودلیے جس کے بعدخارپشت جانورکے علاوہ آوارہ کتوں نے لاشیں نکال کرانہیں بھنبھوڑناشروع کردیا،اطلاع ملتے ہی اہل علاقہ رؤف مونڈ،خالد خان،حاجی شریف،مختیارحسین،فرید جبوجہ کی قیادت میں بیسیوؤں افرادکسیاں،کلہاڑیاں لے کرشہرخموشاں پہنچ گئے مگرخارپشت جانوراورکتوں کومارنے میں ناکام رہے تاہم اہل علاقہ نے بھرپوراحتجاج کرتے ہوئے کمشنرڈیرہ غازیخان،ڈی سی مظفرگڑھ سے فوری طورپرقبرستان کی چاردیواری کامطالبہ کیا۔

انتظامیہ

مزید : ملتان صفحہ آخر