ملتان: 33وارداتوں میں لاکھوں کا سامان‘ نقدی غائب‘ شہری خوفزدہ

ملتان: 33وارداتوں میں لاکھوں کا سامان‘ نقدی غائب‘ شہری خوفزدہ

  



ملتان(وقائع نگار) ڈکیتی وچوری کی 33 مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہوگئے ہیں تفصیل کے مطابق شاہ شمس پولیس کے علاقے میں دو ملزمان نے محمد اسلم سے موٹرسائیکل اور موبائل فون چھین لیا شاہ شمس پولیس کے علاقے سے ہی ثنا اللہ سے سات ہزار روپے (بقیہ نمبر46صفحہ12پر)

، نیوملتان پولیس کیعلاقے میں سرور خلیل کی بیوی سے تین مسلح ڈاکوؤں نے دو لاکھ 90 ہزارروپے مالیت کے زیورات ونقدی چھین لی جلیل آباد پولیس کے علاقے میں محمد احسن کی دکان سے 37 ہزارروپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا کینٹ پولیس کیعلاقے سے واصف کی کار، ممتاز آباد پولیس کیعلاقے سے محمد شاہد کا موٹرسائیکل، شاہ شمس پولیس کیعلاقے سے نوید فرید اور دیگر 10 افراد کے موبائل فون سیٹ چوری کر لئے گئے شاہ شمس پولیس ک یعلاقے سے محمد عباس کا موٹرسائیکل، محمد اقبال کے گھر سے تین عدد گائے، قطب پور پولیس کے علاقے سے فہیم زمان کا موٹرسائیکل، گلگشت پولیس کیعلاقے سے علی حمزہ اور محمد ریحان کے موٹرسائیکل اور سجاد اشرف ودیگر 12 افراد کے موبائل فون سیٹ چوری کر لئے گئے دہلی گیٹ پولیس کیعلاقے میں سلمان رئیس کے گھرسے 28 ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا

خوفزدہ

مزید : ملتان صفحہ آخر