شوہر‘ سسر‘ دیور کا خاتون پر تشدد‘ میاں‘ بیوی چاقو حملے میں زخمی

شوہر‘ سسر‘ دیور کا خاتون پر تشدد‘ میاں‘ بیوی چاقو حملے میں زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
شاہ جمال(نامہ نگار‘ نمائندہ پاکستان)دوسری شادی کرنے پر شوہر سے تکرار پر سسر دیور کا خاتون جبکہ زمین کے تنازعہ پر چار افراد نے چاقو سے حملہ کر کے میاں بیوی کو زخمی کر دیا۔کوٹ شاہ کی رہائشی سونیا بی بی نے پولیس کو بتایا کہ اس کے شوہر تنویر عباس نے اس کی اجازت کے بغیر دوسری شادی(بقیہ نمبر47صفحہ12پر)

کر لی معلوم ہونے پر وہ اپنے شوہر تنویر عباس سے تو تکرار کر رہی تھی تو اس دوران اسکا سسر نذیر احمد اور دیور محمد صابربھی آگئے نذیر احمد نے اسکی گردن دبائی اور گردن سے پکڑ کر نیچے گرالیا اور بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتا رہا جبکہ اس کے شوہر تنویر عباس نے اس پر تشدد کیا دیور صابر نے مکوں سے تشدد کا نشانہ بنایا والدہ سکینہ مائی اور ماموں غلام فرید چھڑوانے آئے تو ان پر بھی تشدد کیا اسی طرح رقیہ بیگم زوجہ خلیل احمد نے بتایا کہ وہ اپنے شوہر کے ہمراہ ہمسائے کے گھر جا رہے تھے کہ محمد تصور،محمد عامر،محمد شعیب مسلح چاقو آگئے اس پر اور اس کے شوہر پر حملہ کر کے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا اور چاقو کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا وجہ عناد یہ بتائی کہ ملزمان اسکی زمین پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لیئے ہیں۔
زخمی