وہا ڑی‘ 1گٹو آٹے کی سکیورٹی کیلئے گن مین‘ شہری حیران

    وہا ڑی‘ 1گٹو آٹے کی سکیورٹی کیلئے گن مین‘ شہری حیران

  



وہاڑی(بیورورپورٹ+نامہ نگار) ضلع وہاڑی میں آٹے کا بحران پیدا ہوگیا ہے پہلے یوٹیلٹی سٹورز پر آٹے کی قلت پیدا ہوئی جسکے بعد اب دکانوں پر بھی آٹا غائب ہے اور شہری آٹا خرید(بقیہ نمبر28صفحہ12پر)

نے کیلئے ادھر ادھر کے دھکے کھانے پر مجبور ہیں اور اگر کہیں سے مل بھی رہا ہے تو بلیک میں فروخت کیاجارہا ہے وہاڑی کا شہری عبدالرحمن ایک گن مین کو لے کر آٹا لینے پہنچ گیا جسکا کہنا ہے کہ اس وقت آٹے کا بحران اتنا بڑھ چکا ہے کہ لوگوں کے گھروں میں روٹی پکانے کیلئے آٹا نہیں مل رہا ہے اور ایسے میں کوئی بھی آٹا چھین سکتا ہے اس لیے گن مین کے ساتھ آٹا لے کر جارہا ہوں دوسری طرف شہریوں نے اعلی حکام سے نوٹس لیتے ہوئے فل الفور آٹا فراہم کرنے کا مطالبہ کیاہے

مزید : ملتان صفحہ آخر