آٹا بحران: مافیا کیخلاف بھرپور ایکشن لیا جائیگا‘ مسز شاہدہ احمد

آٹا بحران: مافیا کیخلاف بھرپور ایکشن لیا جائیگا‘ مسز شاہدہ احمد

  



خانیوال(بیورونیوز) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماممبر پنجاب اسمبلی مسزشاہدہ احمد نے کہاکہ ملک میں آٹے کا کوئی بحران نہیں مصنوعی قلت پیدا کرنے والا ذخیرہ اندوز مافیا اس کا (بقیہ نمبر27صفحہ12پر)

ذمہ دار ہے حکومت نے سختی سے نوٹس لیا ہے اورضلعی سطح پر انتظامیہ کو ہدایت اورٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔آٹے کا بحران پیدا کرنے والا مافیا کسی رعایت کامستحق نہیں سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔وہ گزشتہ روز صوبائی حلقہ209میں معززین علاقہ اورکارکنوں کے وفدسے بات چیت کررہی تھیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کررہی ہے اور عوام کوریلیف دینے کیلئے سنجیدگی سے عمل پیراہے۔انہوں نے کہاکہ مافیا حکومت کی رٹ متاثر کرنے اور اپنے مفادات کیلئے قانون سے کھیل رہاہے ان سے آئینی ہاتھوں سے نمٹاجائے ذخیرہ اندوز کسی بھی رعایت کے حق دارنہیں۔

مسز شاہدہ احمد

مزید : ملتان صفحہ آخر