مخدوم عدیل الرحمن ہاشمی‘ غلام محمد سانگی کی چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات‘ اہم امور پر تبادلہ خیال

مخدوم عدیل الرحمن ہاشمی‘ غلام محمد سانگی کی چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)مخدوم عدیل الرحمن ہاشمی سابق صوبائی چیف کوارڈینیٹر وزیر اعلیٰ پنجاب کے کوارڈینیٹر وسیاسی وسماجی رہنما قاری غلام محمد سانگی نے اسلام آبادمیں سابق وزیر اعلیٰ(بقیہ نمبر26صفحہ12پر)
پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات کی اس موقع پر کئی امورپر تبادلہ خیال کیا گیا،قاری غلام محمد سانگی نے سابق دور حکومت میں چوہدری پرویز الہٰی کی خدمات کو سراہا اورکہا کہ ریسکیو 1122کا قیام اورپنجاب بھرمیں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا گیا جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں قاری غلام محمد سانگی نے جنوبی پنجاب کی پسماندگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پسماندگی کے خاتمے کے لئے صوبے کا قیام انتہائی ضرور ی ہے تاکہ جنوبی پنجاب کو بھی ایک ترقی یافتہ صوبہ بنایا جا سکے،سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ حکومت عوام سے کئے گئے اپنے وعدوں کو ہر صورت پورا کرے گی اورجنوبی پنجاب کی پسماندگی کے لئے خاطر خواہ اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں اورعوام کو ریلیف پہنچایا جا رہا ہے عارضی بحران بہت جلد دور ہو گا۔
تبادلہ خیال