ڈیرہ غازیخان کی ترقی کیلئے اہم منصوبے لارہے ہیں‘ ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ
ڈیرہ غازی خان (بیورورپورٹ) ڈیرہ غازی خان میں 23-25جنوری کے درمیان مثبت سوچ اور رویوں کا احساس جاگنے والاہے یہ بات ایم پی اے چیئر پرسن ہمت آرگنائزیشن(بقیہ نمبر25صفحہ12پر)
محرک، مثبت پاکستانی تحریک ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے میڈیا کو بتائی انہوں نے بتایا کہ لاہور اور ساہیوال کے عظیم مائنڈ اور موٹیویشنل اسپیکر ریٹائرڈ کرنسل فرخ سعید، محمد نواز اور مس سدرہ ڈیرہ غازی خان میں مختلف پروگرامز کرنے آرہے ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ لوگ ہزاروں اور لاکھوں روپے خرچ کرکے بڑے شہروں میں ان پروگرامز میں شمولیت کے لیے جاتے ہیں جبکہ ڈیرہ غازی خان میں پروگرام ہمت آرگنائزیشن اور مختلف اداروں کے تعاون سے مثبت پاکستانی تحریک کے بینرتلے بالکل مفت کیے جا رہے ہیں یعنی کنواں خود پیاسے کے پاس چل کر آرہا ہے
نجیب کھوسہ