حکومت کا رواں سال رخصتی کا قومی امکان ہے‘ احمد یار ہنجرا

حکومت کا رواں سال رخصتی کا قومی امکان ہے‘ احمد یار ہنجرا

  



کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت صوبہ جنوبی پنجاب سمیت عوام سے کئی وعدے کرنے والے(بقیہ نمبر24صفحہ12پر)

عمران خان نے عوام کو قرضوں،مہنگائی،بے روزگاری اور بدامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، حکومتی اتحادیوں کے تحفظات دن بدن بڑھ رہے ہیں،غیروں کو مناتے مناتے حکومت سے اپنے بھی روٹھنے لگے ہیں،حکومت آہستہ آہستہ اپنے انجام کی طرف بڑ ھ رہی ہے، ہنجراء خاندان عوام کی خدمت کیلئے ہمیشہ اپنے ڈیرہ پر موجود ہیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے ہنجراء ہایوس پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی کے عذاب میں مبتلا کررکھا ہے، نوکریوں کا وعدہ کرکے لاکھوں لوگوں سے روزگار چھینا اور چھت دینے کے دعوے کرکے ہزاروں لوگوں کو بے گھر کیا اور لوگوں سے رات کی نیند اور دن کا سکون چھین لیا ہے،انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی بے حسی اور غیر سنجیدگی کا یہ عالم ہے کہ ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر بچگانہ حرکتیں کر کے پوری دنیامیں ملک و قوم کو تماشا بنا رہے ہیں،ملک احمدیار ہنجراء نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریاں دینے کے دعوے کرنے والے وزیراعظم اب کہتے ہیں کہ ہم نوکریاں نہیں دے سکتے، ملک میں ایک کروڑ نوکریاں 50 لاکھ گھر اج کہا ں ہیں، اب وزیر اعظم صرف اسلام اباد میں لنگر کی تقسیم کرکے اپنے اپکو تمام وعدوں سے بری الزمہ قرار نہیں دے سکتے انکو اب جواب دینا پڑیگا، قوم سے ہزاروں جھوٹ بول کر وہ اج خود قوم کے سامنے بری طرع پھنس چکے ہیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت گری ہوئی ہے اس کو گرانا مقصود نہیں، اصل مسئلہ عوام کے مسائل کا ہے،حکومت کا اسی سال گھر جانے کا قوی امکان ہے،جلد ہی حکومت کا دھڑن تختہ ہوگا،ملک احمد یار ہنجراء نے مزید کہا کہ موجودہ منتخب نمائندوں نے کہیں کوئی ترقیاتی کام نہ کروائے جبکہ انہوں اربوں کے ترقیاتی کام کرائے ہیں۔

احمد یار

مزید : ملتان صفحہ آخر