کمشنر نسیم صادق کا سخی سرور کا دورہ‘ دربار پر حاضری‘ سہولیات کا جائزہ
ڈیرہ غازیخان (ڈسٹرکٹ بیورو رپورٹ‘سٹی رپورٹر) کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق نے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ ملک محمد شاہد کے ہمراہ سخی سرور کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے شہر کا پیدل تفصیلی معائنہ کیا۔ گلیوں بازاروں کا معائنہ کرتے ہوئے صفائی ستھرائی کے عمل کا جائزہ لیا.(بقیہ نمبر11صفحہ12پر)
اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ ملک محمد شاہد نے کمشنر نسیم صادق کو بریفنگ دی. کمشنر نسیم صادق نے اسسٹنٹ کمشنر کو تجاوزات کے خاتمے کیلئے ہدایت جاری کیں. محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران کو واٹر سپلائی سکیموں کے پائپ لائنوں کو بہتر بنانے کے احکامات جاری کئے. کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق نے دربار سخی سرور پر حاضری دیتے ہوئے زائرین کو فراہم کی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا. محکمہ اوقاف افسران کو مزید انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت کی. کمشنر ڈیرہ نسیم صادق نے زائرین کمپلیکس اور زائرین کے روٹس کا معائنہ کیا. کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سخی سرور کی تمام محرومیوں کا ازالہ کیا جائے گا. زائرین اور مجاوران کو مکمل سہولیات فراہم کریں گے. عرس پر زائرین کو درپیش مسائل حل کریں گے. سخی سرور میں شہریوں کو مکمل سہولیات فراہم کریں گے. وہ خود علاقے کے مسائل حل کرنے کے لیے نگرانی کریں گے شہر کے وسط سے گزرنے والی مانکا کینال کو بچوں کیلئے بہتر تفریح گاہ میں تبدیل کرنے کے اقدامات شروع کردئیے ڈی سیلٹنگ اور ڈریسنگ کے بعد کناروں اور گرین بیلٹس کو پارکس میں تبدیل کیا جائیگاجھولوں اور بنچز کی تنصیب شروع کردی گئی ہے کھڑے پانی کی بدبو ختم کرنے کے لئے گہرائی کے ساتھ بھل نکالا جارہا ہے کمشنر ڈیرہ غازی خان نے مانکا کینال کا دورہ کرتے ہوئے کام کی رفتار کا جائزہ لیااسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ،چیف آفیسر کارپوریشن اقبال فرید اور دیگر افسران ہمراہ تھے کمشنر نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلی کی کلین اینڈ گرین مہم کے تحت مانکا کینال کے درختوں کی کانٹ چھانٹ کی جارہی ہے ضرورت پڑنے پر مزید پودے لگائے جائیں گے پیدل چلنے کیلئے مانکا کینال پر مزید پل بنائے جائیں گے۔
دورہ