گلی‘ محلوں میں نئی ٹف ٹائلز کی تنصیب‘ سیوریج سسٹم کی بہتری اولین ترجیح‘ سردار عبدالحئی دستی

      گلی‘ محلوں میں نئی ٹف ٹائلز کی تنصیب‘ سیوریج سسٹم کی بہتری اولین ...

  



مظفرگڑھ(بیورو رپورٹ‘ تحصیل رپورٹر ) شہر کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں،گلی،محلوں میں نئی ٹف ٹائلز کی تنصیب اور سیوریج نظام کی بہتری اولین ترجیح ہے.ان خیالات کا اظہار وزیراعلی پنجاب کے مشیر(بقیہ نمبر21صفحہ12پر)

برائے زراعت اور ممبر صوبائی اسمبلی سردار عبد الحئی دستی نے محلہ شیخوپورہ میں سیوریج کے حوالے سے مسائل کا معائنہ کرتے ہوئے کیا.اس موقع پر علاقے کی سماجی شخصیت وحید احمد اعوان بھی انکے ساتھ موجود تھے.مشیر وزیراعلی پنجاب نے محلہ شیخوپورہ میں مین گلی اور بھٹہ سٹریٹ میں خستہ حال گلیوں اور سیوریج کے مسائل کے حل کے لیے بڑے منصوبے کا بھی اعلان کیا.سردار عبدالحئی دستی کا کہنا تھا کہ محلہ شیخوپورہ میں پیرکالو دربار سے مین گلی کی دوبارہ تعمیر کی جارہی ہے اور سیوریج کا دیرینہ مسئلہ بھی مستقل بنیادوں پر حل کیا جارہا ہے جس کے لیے کام کا آغاز ہوچکا ہے،ان کا کہنا تھا کہ بھاری فنڈز سے شروع کیے جانے والا یہ بڑا منصوبہ جلد مکمل ہوگا،اس موقع پر مشیر وزیراعلی برائے زراعت سردار عبد الحئی دستی نے بھٹہ سٹریٹ میں بھی سیوریج اور نئی ٹف ٹائیلز کی تنصیب کے منصوبے کا بھی اعلان کیا،ان کا کہنا تھا کہ بھٹہ سٹریٹ میں سیوریج کا مسئلہ سنگین ہوچکا ہے،اس لیے ہنگامی بنیادوں پر یہ منصوبہ چند دنوں میں شروع کرکے جلد مکمل کیا جائیگا.انھوں نے علاقے کے مسائل کی نشاندہی اور ترقیاتی کاموں کی تکمیل کے منصوبوں میں دلچسپی اور حصہ لینے پر سماجی شخصیت وحید احمد اعوان کی کاوشوں کو بھی سراہا.دیرینہ منصوبوں کے لیے فنڈز فراہم کرنے پر محلہ شیخوپورہ کے رہائشیوں نے مشیرزراعت سردار عبد الحئی دستی کا شکریہ ادا کیا.اس موقع شیخ نصیر،وسیم خان،محسن اقبال بھٹہ،عارف بھٹہ،گل احمد،سجوار بھٹہ،تیمور،احسن،مدثر،جاوید،عمران علی چوہان،جواد بھٹی،حاجی رحمت چانڈیہ،ڈاکٹر ریاض،حمید،محمد سلیم ودیگر بھی موجود تھے۔

عبدالحئی دستی

مزید : ملتان صفحہ آخر