وہاڑی میں دھند کا حملہ‘ ٹریفک نظام متاثر

وہاڑی میں دھند کا حملہ‘ ٹریفک نظام متاثر

  



وہاڑی(بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی)وہاڑی میں شدید دھند کا سلسلہ ایک بار شروع ہوگیا ہے شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی شدید دھند سے ٹریفک کی روانی سست روی کا شکار شہریوں کو غیر ضروری سفر کرنے سے پرہیز کرنے(بقیہ نمبر20صفحہ12پر)

کی ہدایت ڈرایور حضرات فوگ لایٹس کا استعمال کریں واقعات کے مطابق گزشتہ روز صبح سویرے شہراورگردونواح میں شدید دھند کا سلسلہ جاری ہے دھند کی وجہ سے حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی کام پرجانے والے افراد کی مشکلات میں اضافہ ہونے لگا دھند کے باعث معروف شاہراہوں ملتان روڈ بورے والا روڈ خانیوال روڈ اور حاصلپور روڈ پر ٹریفک کی روانی میں شدید سست روی دکھائی دے رہی ہے اس حوالے سے ٹریفک پولیس کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق شہریوں کو غیر ضروری سفر کرنے سے پرہیز کرنے اور ڈرائیور حضرات کو فوگ لائیٹس کے استعمال کریں

حملہ

مزید : ملتان صفحہ آخر