بہاولپور قحبہ خانے پر چھاپہ‘6افراد گرفتار

بہاولپور قحبہ خانے پر چھاپہ‘6افراد گرفتار

  



بہاول پور(بیورورپورٹ)تھانہ بغداد الجدید پولیس نے قحبہ خانہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 06 مردوخواتین گرفتارکرلیے تفصیل کے مطابق ایس ایچ اوتھانہ بغدادالجدید محمداعظم(بقیہ نمبر19صفحہ12پر)

کلوکی سربراہی میں خالد رزاق SI اوران کی ٹیم کو مخبر نے اطلاع دی کہ محمدعمران مسلم ٹاؤن میں کرایہ کے گھرمیں بدکاری کا اڈہ چلارہاہے۔فوری ریڈ کیاجائے توپکڑے جاسکتے ہیں۔جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے مسلم ٹاؤن میں ریڈکرنے پر06 مردوخواتین جن میں 03 عورتیں نبیلہ انور،مریم افتخار،سونیا اسلم جبکہ03 مرد محمدانصر،محمد عمران اورمحمداسلم کو گرفتارکرلیا۔تھانہ بغدادالجدیدپولیس نے گرفتارملزمان کے خلاف 371-A/371-B ت پ کے تحت مقدمہ درج رجسٹرکرلیاجبکہ دوران تفتیش ملزم محمدعمران سے 02 عددولائتی شراب بوتل برآمد کرکے3/4 امتناع منشیات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

چھاپہ

مزید : ملتان صفحہ آخر