ڈیرہ‘ ضلعی سیکرٹریٹ کی افتتاحی تقریب‘ ارکان اسمبلی کی شرکت‘ پارٹی ورکرز کے جائز مسائل حل کرنیکا اعلان‘ تنظیم سازی پر مشاورت

ڈیرہ‘ ضلعی سیکرٹریٹ کی افتتاحی تقریب‘ ارکان اسمبلی کی شرکت‘ پارٹی ورکرز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر):پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صد ر و رکن پنجاب اسمبلی سردار احمد علی خان دریشک نے کہا ہے کہ کہ اب نہ صرف پارٹی ورکر کو عزت دی جائے گی بلکہ پارٹی(بقیہ نمبر17صفحہ12پر)
ورکر کے تمام جائز مسئلے بھی حل کئے جائیں گے جبکہ تحصیل لیول تک پارٹی کی تنظیم جلد مکمل کی جائے گی وہ ضلعی سکریٹریٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے تقریب سے مشیر صحت محمد حنیف خان پتافی،ضلعی جنرل سیکرٹری محمد لطیف خان پتافی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کارکنان کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے اور ہر ہفتے عہدیداران سے خصوصی میٹنگ بھی کی جائے گی اس موقع پررکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ،سردار طاہر خان بزدارکے علاوہ پارٹی عہدیداروں اور کارکن موجود تھے قبل ازیں سکریٹریٹ کا افتتاح ضلعی صدر سردار احمد علی دریشک، جنرل سیکرٹری محمد لطیف خان پتافی، مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف خان پتافی اوریم پی اے شاہینہ نجیب کھوسہ نے کیابعد ازاں ڈسٹرکٹ باڈی ڈیرہ غازی خان کا پہلا باضابطہ اجلاس ہوا جس کی صدارت ضلعی صدر سردار احمد علی دریشک نے کی اجلاس میں تنظیم سازی سے متعلق فیصلے کیے گئے۔