ممتاز آباد‘ زیر تعمیر عمارت گرنے سے ایک مزدور جاں بحق‘ 2زخمی
ملتان(وقائع نگار) ممتاز آباد کے علاقے میں زیر تعمیر عمارت گرنے سے 1 مزدور اکرم جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد زبیر دریشک موقع پر پہنچ گئے۔اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز ملتان محمد کاشف اسلم، ایس پی کینٹ ڈویڑن جاوید خان، ڈی ایس پی سرکل ممتاز آباد اظہر حسین گیلانی اور ایس ایچ او تھانہ ممتاز آباد بھی موقع پر موجود تھے۔سی پی او ملتان نے امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا(بقیہ نمبر13صفحہ12پر)
اور پولیس افسران کو اس حوالے سے ہدایات دیں۔وقوعہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس نے بروقت پہنچ کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ملبے میں دبے افراد کو بروقت نکال کر ریسکیو کر کے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں 1 مزدور دم توڑ گیا جب کہ 2 افراد ساجد‘ محسن کا علاج جاری ہے۔