خان گڑھ‘ بین الاضلاعی گینگ کیخلاف آپریشن‘ دو ڈاکو گرفتار‘ تفتیش شروع

خان گڑھ‘ بین الاضلاعی گینگ کیخلاف آپریشن‘ دو ڈاکو گرفتار‘ تفتیش شروع

  



مظفرگڑھ (نامہ نگار) خانگڑھ پولیس نے بین الاضلاعی ڈکیٹ گینگ کے دو اہم رکن گرفتار کر لیے' دونوں ڈاکو متعدد وارداتوں میں ملوث نکلے تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ خانگڑھ انسپکٹر چوہدری جاوید اختر نے نفری کے ہمراہ بین الاضلاعی ڈکیٹ گینگ کے دو ارکان ملزمان مجاہد سکنہ ملتان اور شاہد سکنہ روہیلانوالی کو کامیاب ریڈ کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے گرفتار ملزمان مظفرگڑھ 'خانگڑھ ' شاہ جمال' روہیلانوالی' علی پور اور ملتان میں درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں جبکہ خانگڑھ میں ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں (بقیہ نمبر14صفحہ12پر)

میں بھی یہی ملزمان اور ان کے ساتھی ملوث تھے گرفتار ملزمان سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ مزید سنسنی خیز انکشافات بھی متوقع ہیں ملزمان اسلحہ کے زور پر دن دھاڑے ڈکیٹی کی وارداتیں کرتے تھے جبکہ خانگڑھ کے معروف تاجر محمد ساجد حلیم کی سبزی منڈی روڈ پر واقع شاپ پر بھی مذکورہ ملزمان نے ڈکیٹی کر کے دولاکھ روپے نقدی اسلحہ کے زور پر لوٹ لیے تھے گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے جبکہ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس ڈکیٹ گینگ کا ایک ساتھی ملزم شعیب کا کچھ دنوں چالان ہوا ہے #

مزید : ملتان صفحہ آخر