شاہ جمال‘ سالے نے بہنوئی مار ڈالا‘ ٹریفک حادثہ میں ایک جاں بحق

  شاہ جمال‘ سالے نے بہنوئی مار ڈالا‘ ٹریفک حادثہ میں ایک جاں بحق

  



شاہ جمال‘ رحیم یار خان (نامہ نگار‘نمائندہ پاکستان) سالے نے فائر مار کر بہنوئی کو قتل کر دیا۔موضع نورن ابڑیند کے محمد رفیق نے بتایا کہ اسکا بھائی محمد رمضان اپنے سالے لیاقت کے گھر چلا گیا جبکہ لیاقت نے رمضان کو اپنے گھر آنے سے منع کر رکھا تھا میرے بھائی کو اپنے گھر پا کر وہ مشتعل ہو گیا اور پستول سے فائر مار کر اسے شدید زخمی کر دیا جسے رورل ہیلتھ سنٹر شاہ جمال لے کے جارہے تھے کہ وہ زخموں کی تاب نہ لا(بقیہ نمبر15صفحہ12پر)

کر راستہ میں جاں بحق ہو گیا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہونے والا شخص جاں بحق ہوگیا ہے صادق آباد کا رہائشی فاروق احمد موٹر سائیکل پر سوار ہو کر قومی شاہراہ پر جا رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی نے بے قابو ہو کر روند ڈالا جس کے نتیجہ میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاش ورثاء کے حوالے کر دی جبکہ مختلف حادثات میں شدید زخمی ہونے والے 41 افراد جن میں جمالدین والی کا 12 سالہ گلزار فتح پور پنجابیاں کا 12 سالہ محمد ارسلان مستان شاہ کی 35 سالہ ناہید بی بی سنی پل کی 35 سالہ شکیلہ بی بی صادق آباد کی 75 سالہ کشور بی بی چک 119 کی 33 سالہ مسرت بی بی محمد پور کا 30 سالہ محمد عرفان فتح پور کا 14 سالہ محمد حسیب آباد پور کا 65 سالہ حق نواز اور میر پور ماتھیلو کا 23 سالہ انصاف علی وغیرہ کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے.

مزید : ملتان صفحہ آخر