قائد طلباء کا طلباء کے نام پیغام

قائد طلباء کا طلباء کے نام پیغام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


عزیز طالب علم ساتھیو،
آپکی شبانہ روز محنت اور سچے جذبوں سے طلباء یونینز بحالی کی تحریک ایک نئے موڑ پر آن پہنچی ہے۔ طلباء کا کردار کسی بھی معاشرے میں انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔لیکن وطن عزیز ملک پاکستان میں طلباء کو درپیش مسائل نہ صرف تعلیمی عمل پر اثر انداز ہو رہے ہیں بلکہ فیسوں میں ہوشربا اضافے نے غریب طلباء پر تعلیم کے دروازے بند کر دئیے ہیں۔غریب اور امیر طلباء کو یکساں تعلیمی سہولتوں کے ساتھ ایک ہی نصاب ملک بھر میں پڑھانا ہو گا۔ ایچی سن کالج اور ٹاٹ سکول کا فرق ختم کیا جائے۔ نصاب تعلیم اور نظام تعلیم کو نظریاتی اور اسلامی بنیادوں پر استوار کرنے کی ضرورت ہے۔ تعلیمی بجٹ میں اضافہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ایسے حالات میں طلباء یونینز کی بحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے اپنی جہدوجہد کو تیز کریں تاکہ طلباء کے بنیادی اور آئینی حق طلباء یونینز کی صورت میں شرمندہ تعبیر ہوسکے۔طلباء کی نظریاتی و سیاسی تربیت کے لئے طلباء یونینز کی بحالی ضروری ہے۔
وطن عزیز کے غیور ساتھیو،
جنت نظیر ریاست کشمیر میں جاری ظلم وبربریت اپنی آخری حدوں کو چھو رہا ہے۔کرفیو، لاک ڈاوؤن سے لاکھوں کشمیری گھروں میں بند ہیں،لاکھوں طلبہ تعلیم سے محروم ہوچکے ہیں۔ بطور طالب علم کشمیر میں مظالم پر بھی ہمیں اپنا کردار ادا کرنے کی اشد ضرورت ہے۔حکومت پاکستان بھی کشمیر پر اپنی مجرمانہ خاموشی ترک کرکے عالمی سطح پرجرات مندی کے ساتھ کشمیریوں کا مقدمہ لڑے۔ کشمیریوں کی مرضی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیرکا حل نکالا جائے۔۔۔
چوہدری معظم شہزاد ساہی
مرکزی صدر انجمن طلبہ اسلام
مرکزی صدر متحدہ طلباء محاذ

مزید :

ایڈیشن 1 -