گورنر سند ھ 23جنوری کو یتیم بچوں کیلئے تفریھی میلے کا افتتاح کریں گے

گورنر سند ھ 23جنوری کو یتیم بچوں کیلئے تفریھی میلے کا افتتاح کریں گے

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ عمران اسماعیل کراچی کے ایک نمایاں تفریحی پارک میں یتیم بچوں کے لئے منعقد ہونے والے دن بھر طویل تفریحی میلے کا 23 جنوری، 2020 بروز جمعرات کو افتتاح کریں گے۔تفریحی میلے کا انعقاد گرین کریسنٹ ٹرسٹ(جی سی ٹی)کے سندھ بھر میں قائم ایک سو پچاس سے زائد رفاعی سکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے سولہ سو کے قریب یتیم بچوں کی خاطر کیا جائے گا۔اس موقع پر شہر کے نامور صنعت کار اور تاجر حضرات بھی شرکت کریں گے تاکہ سندھ بھر میں موجود 4.2 ملین ناخواندہ بچوں کو اسکولوں میں داخل کرنے کی جی سی ٹی کی رفاعی مہم کیلئے مدد کا اعادہ کر سکیں. جی سی ٹی کے سرپرست اعلی سردار یاسین ملک، معروف صنعتکار ایس ایم منیر، اور شہر کے دوسرے نمایاں مخیرحضرت اس موقع پر مہمانان اعزازی ہوں گے۔اس موقع پر اپنے ایک بیان میں جی سی ٹی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر زاہد سعیدنے کہاکہ کہ ان کا رفاعی ادارہ مخیر حضرات کے تعاون سے اپنے اسکول نیٹ ورک میں موجود ان یتیم بچوں کی بھرپور کفالت اور مدد کے لئے ہر ممکن کوشش کرتا رہے گا اور یہ تفریحی میلا اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں آرٹس کونسل کراچی کے تعاون سے جی سی ٹی نے اپنے قیام کی سلور جوبلی تقریبات کا انعقاد بچوں کے ایک میلے اور انٹرسکول مقابلوں کی صورت میں کیا تھا جن کا انعقاد آرٹس کونسل میں ہوا۔ جی سی ٹی کے 150 سے زائد رفاعی اسکولوں میں جو کہ سندھ بھر کے دور دراز، پسماندہ اور دیہی علاقوں میں قائم ہیں 29 ہزار سے زائد طالب علم زیر تعلیم ہیں۔کراچی کے تفریحی میلے کے انعقاد کے بعد اسی طرح کی تفریحی سرگرمیاں جی سی ٹی کے سکولوں میں موجود یتیم بچوں کے لئے حیدرآباد، سکھر، اور عمرکوٹ میں بھی اسی ماہ منعقد کی جائیگی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر