لوگوں کی مدد کرنا بچپن سے پسند، اسی عادت نے مشہور کر دیا،محمد سلیمان

        لوگوں کی مدد کرنا بچپن سے پسند، اسی عادت نے مشہور کر دیا،محمد سلیمان

  



کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان کے ضلع پشین کے رہائشی محمد سلیمان نے کہا ہے کہ حالیہ برفباری میں کان مہترزئی سے 100لوگوں کو بچا لیا جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل تھے اگلے روز دیکھا کہ میری تصویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی مجھے لوگوں کی مدد کرنا بچپن سے پسند ہے اور ان کی اسی عادت نے آج پاکستان بھر میں مشہور کر دیا ہے،بچپن میں مدد کرنے پر ماں سے داد اور دعا ملتی تھی اس لیے عادت پڑ گئی جو کیا انسانی خدمت کے جذبے کے تحت کیا انھوں نے کان مہترزئی سے 100 کے قریب لوگوں کو ریسکیو کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عورتوں اور بیماروں کو پہلے نکالا بی بی سی کے مطابق ایک شخص جو بہت زیادہ بیمار تھا اسے ہم پہلے کچلاک لائے اور پھر کوئٹہ سے گاڑی منگوا کر اسے ہسپتال بھیجاانھوں نے بتایا کہ جو لوگ اس کے بعد بھی پھنسے ہوئے تھے ان لوگوں کے لیے ہم نے کھانا اور ضرورت کا سامان پہنچایا محمد سلیمان نے بتایا کہ جس روز ہم نے لوگوں کو بچایا اس دن وہاں دوپہر دو بجے سے طوفان اور ہوائیں چلنے لگیں اور رات ایک بجے طوفان رکالوگوں کا حال یہ تھا کہ چھوٹے بچوں کے ساتھ ان کی مائیں پریشان تھی کہ اگر انہیں کچھ ہو گیا تو بچوں کا کیا ہوگا انھوں نے ملک کے دیگر نوجوانوں کو بھی بلاتفریق انسانیت کی خدمت کرنے کی اپیل کی ان کا کہنا تھا کہ یہ انسانی خدمت جذبہ تھا جو کہ اس شدید سردی اور طوفان میں انھیں اس علاقے میں لے گیاانھوں نے کہا کہ یہ سب ان کی والدہ کی پرورش کا نتیجہ ہے انھوں نے بتایا کہ اس وقت بچے، خواتین اور بوڑھے ایک مشکل صورتحال سے دوچار تھے اور لوگ اپنی زندگیوں کے لیے پریشان تھے انھوں نے کہا کہ انہیں یہ نہیں معلوم تھا کہ ان کو اتنی شہرت ملے گی۔

محمد سلیمان

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر