ٹائم سیکو آئندہ ہفتے آن لائن ٹرانسپورٹ سروس کا آغاز کرے گی

ٹائم سیکو آئندہ ہفتے آن لائن ٹرانسپورٹ سروس کا آغاز کرے گی

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) چینی کمپنی ٹائم سیکوآئندہ ہفتے کراچی میں آن لائن ٹرانسپورٹ سروس فراہم کرنے کے لئے اپنی سروس کا آغاز کرے گی،اب تک کراچی میں ٹائم سیکو نے 5فرنچائز قائم کر دیے ہیں مزید15سے زائدفرنچائزز کھولے جائیں گے۔ ٹائم سیکوکے میڈیا منیجر اسد اللہ نے صحافیوں سے خصو صی بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں دیگر آن لائن ٹرانسپورٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کی طرح چین کی کمپنی ٹائم سیکو اسلام آباد،راولپنڈی اورلاہور کے بعد آئندہ ہفتے کراچی میں بھی اپنی سروس کا آغاز کرنے جارہی ہے۔ چین کی ٹیکنالوجی کے شعبے میں سہولیات فراہم کرنے والی کمپنی ٹائم سیکو نے پاکستان کے دیگر شہروں کی طرح برقی ٹرانسپورٹیشن کے شعبے کی ترقی کے لئے ٹرانسپورٹ ایپلی کیشن متعارف کرائی ہے۔ ٹرانسپورٹ انفراسٹریکچر کو مستحکم کرنے کے عزم کے تحت ٹاٹو موبیلیٹینامی ایپلی کشن متعارف کرائی گئی ہے،گوگل پلے اسٹور سے ایپ انسٹال کرکے کراچی کے صارفین اس سروس سے مستفید ہوسکیں گے۔ ٹاٹو موبیلٹی تمام اقسام کے پبلک ٹرانسپورٹرز جن میں شخصی، تجارتی کمپنیاں، نجی ادارے اور سرکاری ادارے شامل ہیں کو نقل و حمل کی سہولیات فراہم کرے گی۔ اس طرح ٹاٹو موبیلٹی ٹیکسی کے حصول، پِک اینڈ ڈراپ، بس بکنگ اور کرایے پر گاڑیوں کی فراہمی سے متعلق ٹرانسپورٹ سہولیات فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ (Timesaco) ٹائم سیکو چین کی ایک معتبر ٹیکنالوجی کمپنی ہے،اس کو پاکستان میں لانچ کرنے کا مقصد ای ٹرانسپورٹ میں بہتری لانا ہے۔کمپنی کے میڈیا منیجر کا کہنا تھا کہ ہماری آن لائن سروس کے ذریعے کراچی کے عوام کو سفر کی بہترین اور سستی سہولت فراہم کی جائے گی۔ آئندہ ہفتے کراچی میں بھرپور انداز میں لانچ کرنے کی ہماری تیاری مکمل ہے اور اس کے لیے باقاعدہ تقریب کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ چین کی ٹیکنالوجی کے شعبے میں سہولیات فراہم کرنے والی کمپنی ٹائم سیکو نے پاکستان میں برقی ٹرانسپورٹیشن کے شعبے کی ترقی کے لئے ٹاٹو موبیلیٹینامی ایپلی کشن متعارف کرائی ہے۔

ٹرانسپورٹ سروس

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر