کراچی میں 5 دن کے بعد سی این جی سٹیشن کھل گئے

کراچی میں 5 دن کے بعد سی این جی سٹیشن کھل گئے

  



کراچی(آن لائن)کراچی سمیت صوبے بھر میں 5 دن کی بندش کے بعد سی این جی اسٹیشن کھل گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق حکام کی جانب سے سی این جی اسٹیشن 5 دن کی بندش کے بعد محض 12 گھنٹو ں کے لیے کھولے گئے ہیں۔سی این جی اسٹیشن کھلنے کے انتظار میں رکشہ، بس اور ٹیکسی مالکان رات سے ہی سی این جی اسٹیشنز کے باہر لائن میں کھڑے ہوگئے تھے تاکہ صبح سویرے ان کا نمبر جلدی آجائے۔سی این جی کی لائن میں کھڑے افراد کا کہنا تھا کہ حکام کی جانب سے سی این جی کی بندش کا شیڈول جاری نہ ہونا ہمارے لیے ذہنی اذیت کا باعث ہے۔

سی این جی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر