ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث گندم سپلائی میں تاخیر ہوئی،وزیر اعلیٰ سندھ

ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث گندم سپلائی میں تاخیر ہوئی،وزیر اعلیٰ سندھ

  



کراچی(آئی این پی)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کی وجہ سے گندم سپلائی میں تاخیر ہوئی، منگل اور بدھ تک آٹے کے بحران پر قابو پا لیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ منگل اور بدھ تک آٹے کے بحران پر قابو پا لیا جائے گا، پاسکو نے 3 لاکھ ٹن گندم سندھ کے لیے الاٹ کی تھی۔ یہ گندم پنجاب اور بلوچستان سے لائی جارہی ہے۔ ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کی وجہ سے گندم سپلائی میں تاخیر ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ 70 ہزار گندم کی بوریاں آج کراچی پہنچ چکی ہیں۔ کل تک مزید 50 ہزار بوریاں پہنچ جائیں گی۔ حکومت سندھ نے این ایل سی سے معاہدہ کیا ہے۔ این ایل سی کی 200 گاڑیاں گندم لانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گندم کراچی اور حیدر آباد میں فلور ملز کو دی جارہی ہیں۔ انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ آٹے کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ

مزید : صفحہ اول