اردن کے شاہ کا عراق کوخلیج میں کشیدگی میں کمی کے بارے خط

اردن کے شاہ کا عراق کوخلیج میں کشیدگی میں کمی کے بارے خط

  



عمان(شِنہوا)اردن کے شاہ عبداللہ ثانی نے ہفتے کوعراقی صدر برہم صالح اور وزیراعظم عادل عبدالمہدی کوخلیج میں کشیدگی کے خاتمے کے بارے میں خط لکھا ہے۔شِنہوا کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر خارجہ ایمن صفادی کے ذریعے بھیجے گئے خط میں اردن کے شاہ عبداللہ نے عراقی اقتدار کی مرکزیت برقرار رکھنے اور خطے وبین الاقوامی سلامتی کے تحفط اور سلامتی پر زور دیا ہے جبکہ اردن کی جانب سے عراق کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا گیا ہے۔اس سے قبل اپنے عراقی ہم منصب محمدعلی الحاکم کے ساتھ ملاقات میں ایمن صفادی نے کہا کہ خطے کو نئی جنگوں کی ضرورت نہیں ہے۔اس موقع پر الحاکم نے کہا کہ عراق نے امریکہ اور ایران کو واضح طور پر بتایا ہے کہ عراق جنگ کا میدان نہیں بنے گا۔

مزید : عالمی منظر