فلسطینی مصنوعات کے بائیکاٹ کے خلاف اسرائیلی کسان سراپا احتجاج 

فلسطینی مصنوعات کے بائیکاٹ کے خلاف اسرائیلی کسان سراپا احتجاج 

  



غزہ (اے پی پی) اسرائیلی کسانوں  نے فلسطینی مصنوعات کا بائیکاٹ ختم کرانے کے لیے احتجاجی مہم شروع کی ہے۔ اس مہم کے تحت گذشتہ روز اسرائیلی وزیر دفاع نفتالی بینیٹ کی رہائش گاہ کے باہر اسرائیلی کاشت کاروں کی بڑی تعداد نے احتجاجی دھرنا دیا۔ انہوں نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینی مصنوعات کے بائیکاٹ کے خاتمے کا  مطالبہ کیا گیا تھا۔اسرائیلی کاشت کاروں کا کہنا ہے کہ فلسطینی زرعی مصنوعات کے بائیکاٹ سے ان کی مصنوعات کا غیرمعمولی نقصان ہو رہا ہے۔خیال رہے کہ صہیونی ریاست نے فلسطین کا معاشی بائیکاٹ کرتے ہوئے فلسطینی مصنوعات کا بائیکاٹ شروع کیا ہے۔

مزید : عالمی منظر