چینی صدر کا میانمار کی امداددوگناکرنیکااعلان،30سمجھوتوں پر دستخط
نیپیڈاو (این این آئی)چین کے صدر شی جن پنگ ہمسایہ ملک میانمار کے دو روزہ سرکاری دورہ پرینگون پہنچ گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق میانمار کے دارالحکومت میں چینی صدر کے دورے کے دوسرے دن دونوں ملکوں کے درمیان بنیادی ڈھانچے کو بہتر کرنے اور تجارت کے کئی سمجھوتوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔ ان معاہدوں کی تعداد تیس سے زائد بتائی گئی ہے۔ معاہدوں پر دستخط کیے جانے کی تقریب میں چینی صدر اور میانمار کی نوبل انعام یافتہ خاتون رہنما آنگ سان سوچی بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر شی جن پنگ نے واضح کیا کہ بیجنگ حکومت میانمار کے ساتھ کھڑی ہے۔ چینی صدر نے میانمار کی مالی امداد کو دوگنا کرنے کا بھی اعلان کیا۔