چین میں نمونیا وباء کے مزید ڈیڑھ درجن افراد کی تشخیص

چین میں نمونیا وباء کے مزید ڈیڑھ درجن افراد کی تشخیص

  



بیجنگ (اے پی پی) چینی محکمہ صحت نے وسطی صوبے وْوہان میں مزید 17 افراد میں نمونیا کا باعث بننے والے نئے وائرس کی تصدیق کر دی ہے۔ اس وباء کے پھیلنے سے اس وقت ووہان کے ہسپتالوں میں ساٹھ سے زائد مریض زیر علاج ہیں۔ اب تک اس وائرس میں مبتلا ہونے والے دو چینی مریض ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔ ہسپتال سے انیس افراد کو شفایاب ہونے کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب امریکا سمیت نصف درجن ایشیائی ممالک میں چین سے آنے والی پروازوں کے مسافروں کی کلینیکل سکریننگ شروع کر دی گئی ہے۔ اسی وائرس کی نشاندہی تھائی لینڈ میں دو اور جاپان میں ایک مریض میں بھی کی جا چکی ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے متنبہ کیا ہے کہ یہ نیا وائرس وبائی صورت میں کئی اور علاقوں میں پھیل سکتا ہے۔

مزید : عالمی منظر