مظاہرین کی لبنانی پارلیمنٹ پر دھاوے کی کوشش، جھڑپوں میں 75زخمی 

مظاہرین کی لبنانی پارلیمنٹ پر دھاوے کی کوشش، جھڑپوں میں 75زخمی 

  



بیروت (این این آئی)لبنان کے دارالحکومت بیروت میں احتجاجی مظاہرے کے دوران میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 75 افراد زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بیروت میں لبنانیوں نے پارلیمان کے نزدیک احتجاجی مظاہرہ کیا۔ سکیورٹی فورسز نے انھیں پارلیمان کی عمارت کے نزدیک جانے سے روکنے اور منتشر کرنے کے لیے اشک آور گیس کے گولے پھینکے اورپانی توپ کا استعمال کیا،عینی شاہدین کے مطابق پولیس کے لاٹھی چارج کے جواب میں نوجوان مظاہرین نے پتھراؤ کیا اور پولیس اہلکاروں کی جانب گملے بھی پھینکے۔مظاہرین نے بیروت کے مختلف علاقوں سے چھوٹی چھوٹی ٹولیوں کی شکل میں نکلنا شروع کیا تھا اور پھر وہ ریلیوں کی صورت میں شہر کے مرکزی حصے میں واقع پارلیمان کی جانب بڑھنا شروع ہوگئے تھے۔اس مظاہرے کا نعرہ ”ہم قیمت نہیں چکائیں گے“ تھا۔

مزید : عالمی منظر